آپ خود یا اپنے بچوں کے ساتھ تیراکی کرنا چاہتے ہیں تو کراچی کے ان مقامات پر جا سکتے ہیں۔

285

کراچی میں تیراکی کا شوق رکھنے والے تو بہت ہیں لیکن ہر کسی کا یہی شکوہ ہے تیراکی کرنے جائیں تو کہاں جائیں، لیکن اگر آپ خود یا اپنے بچوں کے ساتھ تیراکی کرنا چاہتے ہیں تو کراچی کے ان مقامات پر جا سکتے ہیں۔

سن سیٹ کلب
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع سن سیٹ کلب کے سوئمنگ پول کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو کلب کا ممبر بننے کی ضرورت نہیں، اس کلب میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد صرف ماہانہ 6 ہزار روپے جبکہ 18 سال سے بڑے افراد ماہانہ 8 ہزار روپے دیکر کلب کے سوئمنگ پول اور جم کو استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے آپ اس نمبر 02135888304 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

بیچ ویو کلب
بیچ ویو کلب میں بھی کچھ ایسا ہی نظام ہے لیکن یہاں آپ کو کسی ایک ممبر کی جانب سے اسپانسر کی ضرورت ہے جبکہ یہاں 18 سال سے کم یا زائد دونوں عمر کے افراد کیلئے یکساں فیس 8 ہزار روپے مقرر ہے، یہاں آپ کو کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو کوچز بھی موجود ہوتے ہیں جن کیلئے آپ کو الگ سے فیس دینا ہوگی، یہ پول علاوہ جمعہ، ہفتے کے چھ دنوں صبح 10 سے 1 بجے اور دوپہر 2:30 سے شام 4:30 بجے تک کھلا رہتا ہے۔

بیچ لگڑری ہوٹل
بیچ لگڑری ہوٹل میں بھی سوئمنگ پول کے استعمال کیلئے فیملیز اور انفرادی طور پر افراد کیلئے انتہائی آسان ممبر شپ کا طریقہ کار بنایا گیا ہے، یہاں فیس ادائیگی کی وسیع حد ہے جس میں آپ سوئمنگ پول اور جم استعمال کرسکتے ہیں، ہوٹل کا سوئمنگ پول پورے ہفتے صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کھلا رہتا ہے جہاں آپ کو تیراکی کی تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے، انفرادی حیثیت میں کوئی بھی شخص سوئمنگ پول کی سہولت ماہانہ پچیس ہزار روپے ادا کرکے حاصل کرسکتا ہے جبکہ فیملیز کیلئے فیس 45,000 ہزار روپے ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے آپ 02135611031 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس
کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر واقع یہ اسپورٹس کمپلیکس شہر کے بیچ و بیچ واقع ہے جہاں باآسانی جایا جاسکتا ہے، یہ کمپلیکس کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام ہے جو صرف 7,800 روپے ماہانہ میں کئی تفریحی سہولیات فراہم کرتا ہے، یہاں کا سوئمنگ پول پورے ہفتے عوام کیلئے کھلا رہتا ہے لیکن ہفتہ اور بدھ کا دن صرف خواتین کیلئے مختص ہے، اس کلب کے اوقات صبح 6 بجے سے 9 بجے اور شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہیں، اس ممبر شپ میں جم، ٹینس کورٹ اور اسکیٹنگ بھی شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے نمبر 02134233906 پر رابطہ کریں۔