بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات، دس سے زائد افراد زخمی

84

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حادثات کے دوران دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا واقعہ پشین کے علاقے سرانان میں پیش آیا جہاں ایک بس ڈیزل سے بھڑی گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات لیویز حکام کررہے ہیں۔ دوسرا واقعہ مستونگ سٹی ایریا میں پیش آیا جہاں گاڑی کوچ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔