پاکستان کے حوالے سے مودی کے دعوے سے تنگ آ چکے ہیں، پی چدمبرم

100

سرینگر (اے پی پی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوے سے تنگ آچکے ہیں جبکہ عوام چاہتے ہیں کہ وہ ڈی مونیٹائزیشن اور نفرت انگیز تقاریر جیسے مسائل کے بارے میں بات کریں۔ پی چدمبرم نے ٹوئٹر پیغام میں سوال کیا کہ وزیر اعظم مودی انتخابی مہم کے خاتمے سے پہلے عوام کو درپیش مسائل پربھی بات کریں گے یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام ان کی جماعت کے رہنماﺅں کی طرف سے کی جانے والی نفرت انگیز تقاریرپر ان کا م¶قف جاننا چاہتے ہیں۔