فخر زمان بھی سہواگ کے بیان پر بول پڑے

810
فائل فوٹو

قومی ٹیم کےاوپنر فخرزمان کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں ہمارے لیے سب ٹیموں سے میچ اہم ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ بھی دوسری ٹیموں جیسا ہی ہوگا.چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی طرح جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل انہوں نے ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور قوم کو ٹیم میگا ایونٹ میں جان لڑاتی ہوئی نظر آئے گی۔

نوجوان بلےباز کا کہنا تھا  کہ ورلڈکپ میں ہمارے پاس تجربہ کار کھلاڑی بھی ہیں.اس لئے ہرمیچ میں بھرپور فائٹ کریں گے۔

جب ان سے بھارت کے سابق بلے باز وریندر سہواگ کے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا جنگ نہیں بلکہ دیگر ٹیموں کے ساتھ میچ کی طرح ہی ہوگا۔

فخر زمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری کوشش ہوگی کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتروں کیونکہ اوپنر رنز کرتا ہے تو ٹیم میچ میں مضبوط نظر آتی ہے۔