وزیراعظم عمران خان آج چین روانہ ہونگے

261
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان 4روزہ دورے پرآج بیجنگ جائیں گے،جہاں وہ دوسرے ون بیلٹ ون  روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 4روزہ دورےپرچین روانہ ہورہے ہیں انکے ہمراہ وفد میں مشیر خزانہ سمیت دیگرکابینہ ارکان بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم  فورم میں شرکت کے علاوہ  کئی کانفرنسز سے خطاب بھی کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان دورہ چین میں صدر،وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں کریں گے۔اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبہ زیر گفتگو رہے گا۔

وزیراعظم کی بیجنگ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے 26اپریل کو ملاقات بھی طے ہے۔

فورم میں دنیا بھرسے100سےزائدممالک کےسربراہ اورمندوبین شرکت کررہے ہیں دوسری جانب شرکت کیلئے انڈونیشیا، ازبکستان، میانمار، آذربائیجان، منگولیا، سربیا، چلی، یواے ای، کینا اور فلپائن سمیت دیگر عالمی رہنما ءبیجنگ پہنچ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرعالمی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم  کو دورہ چین کی دعوت چینی صدرنےدی تھی۔