مقبوضہ کشمیر میں مزید2 نوجوان شہید،ہزاروں افراد جنازے میں شریک

139

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع اسلا م آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میںایک فزیوتھراپی کے اسکالر برہان الدین گنائی سمیت 2 کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے برہان الدین گنائی اور ایک اور نوجوان صفدر امین کو بیج بہاڑہ کے محلے باگندر میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔خواتین اور بچوں سمیت ہزاروںافراد نے پابندیوںکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ضلع اسلام آبا دکے علاقوں ایس کے کالونی اور بیج بہاڑہ میں شہید برہان الدین او ر صفدر امین کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے شہداءکی نماز جنازہ متعدد بار ادا کی گئی جس کے بعد شہداءکو آزادی اورپاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروںکی گونج میں سپرد خاک کیاگیا ۔ ۔علاوہ ازیں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری آزادی پسند رہنما اور جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو من گھڑت مقدمات اور قید و بند کی مشکلات سے اپنے غیر قانونی تسلط اور ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے سے ہر روک نہیں سکتا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے جنہیں ”این آئی اے“ کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز24 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر تہار جیل منتقل کرنے کے احکامات دیئے۔ ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے وطن کی آزادی کےلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔