ہائی کورٹ کے احکامات پر میونسپل انتظامیہ کی کارروائی کرکے سکھر پریس کلب کو سیل کردیا گیا۔ ہائی کورٹ نے میونسپل انتظامیہ کو سکھر پریس کلب 48 گھنٹوں میں سیل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
دو ماہ قبل ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا،پریس کلب پارک کی اراضی میں قائم ہے،میونسپل کارپوریشن تحویل میں لے۔ دوسری جانب میونسپل انتظامیہ کارروائی کے بعد شاہراہ پر کیمپ لگا کر عارضی پریس کلب قائم کردیا گیا ہے۔
فیصلے کے بعد متبادل جگہ کیلئے پریس کلب انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متبادل جگہ کیلئے پریس کلب کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے،تاہم متبادل جگہ ملنے تک پریس کلب سیل کرنے کے احکامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔