وزارت اطلاعات میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا

424

اسلام آباد (میاں منیر احمد) وفاقی وزارت اطلاعات نشریات میں حکومت نے اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءسینیٹر فیصل جاوید خان کووزارت اطلاعات و نشریات کے لیے وزیر مملکت بنایا جارہا ہے سینیٹر فیصل جاوید خان کا تعلق صوابی سے ہے اور پیشے کے اعتبار سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور انہیں شعبہ ایڈور ٹائزنگ میں بہت مہارت حاصل ہے وزارت اطلاعات کے وفاقی سیکرٹری شفقت جلیل آئندہ دو ماہ میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرلینے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے ان کے بعد وزارت میں وفاقی سیکرٹری کے لیے وزیر اعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق چند نئے نام زیر غور ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید خان وزیر مملکت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ان کی تقرری اسی ہفتے متوقع ہے ایم ڈی پی ٹی وے کے عہدے سے سبک دوش ہونے والے ارشد خان کو نئی ذمے داری دی جائے گی انہیں مجوزہ کونسل کا سربراہ بنایا جائے گا جو پی ٹی وی ‘ریڈیو‘ سوشل میڈیا اور پیمرا کے معاملات کو دیکھے گی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کے لیے وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں نبھاتی رہیں گی جب کہ وزارت اطلاعات میں وزیر اعظم کے لیے مشاورتی عمل کے اہم رکن یوسف بیگ مرزا کے بارے میں امکان ہے کہ وہ اپنی ذمے داریوں سے سکبدوش ہوجائیں اور پاکستان ٹیلی وژن کے معزول ایم ڈی ارشد خان نئی قائم ہونے والی اتھارٹی میں اہم ذمے داری پر تعینات کیے جا سکتے ہیں وہ ابھی تک معاملات میں” ان“ ہیں ارشد خان اور فواد چودھری کے مابین جھگڑے میں سارا نقصان فوادچودھری کا ہی ہوا ہے انہیں وزارت اطلاعات و نشریات سے الگ کرکے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے پی ٹی وی میں اب ایم ڈی کا تقرر ہوگا جس کے لیے بیس کے قریب افراد کے انٹرویو ہوچکے ہیں تاہم امکان ہے کہ پی ٹی وی میں ایم ڈی کے عہدے کے لیے اسی شعبے میں 20 سال کا تجربہ رکھنے والی ایک شخصیت کا تقرر ہوسکتا ہے سینیٹر فیصل جاوید وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی بااعتماد ساتھی ہیں۔