آرم? چ?ف جنرل راح?ل شر?ف ?ا دور? ?وئ??

200

آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا آج دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو بلوچستان میں ایف سی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی گی ۔

راولپنڈی: ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے گورنر محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے صوبائی حکومت کو دہشتگردی کے معاملے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

آرمی چیف نے تربت میں قتل کیئے جانے والے مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج دہشتگردوں ان کے ہمدردوں اور معاونین کو چھپنے کو جگہ نہیں دے گی ۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں دہشتگردوں کو شکست دیں گے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے غیرملکی ایجنسیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں سے باز آ جائیں ورنہ ان کو ملک میں کہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔

کورکمانڈر نے بلوچستان میں جاری ایف سی کے آپریشن پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بلوچستان میں جاری آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے کی بھی تعریف کی ۔