پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے نئے مالی سال میں اسمبلی کے لئے 63 کروڑ 52 لاکھ روپے کی مجوزہ بجٹ کی منظوری دے دی ۔
پنجاب اسمبلی کی فنانس کمیٹی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں نئے مالی سال میں اسمبلی کے لیے 63 کروڑ 52 لاکھ روپے کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ فنانس کمیٹی نے پھچلے سال بجٹ میں سے 19 کروڑ 61 لاکھ روپے بچاکرحکومت پنجاب کو واپس کر دیئے گئے تھے ۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے میڈیکل بل سے 4 لاکھ اور ٹریولنگ الاؤنس سے 5 لاکھ روپے بچا کر واپس کئے تھے ۔ فنانس کمیٹی کے بریفنگ کے مطابق پچھلے سال اسمبلی کا بجٹ 66 کروڑ 36 لاکھ روپے تھا،اس سال 3کروڑ روپے کم مانگے گئے ہیں ۔