کوئٹہ، کسٹم کی کارروائی، غیر قانونی طور پر قائم چار پیٹرول پمپ سربمہر

98

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم چار پیٹرول پمپ سیل کردیے۔ کسٹم حکام کے مطابق فیڈرل ٹیکس آفیسر کی ہدایت کی روشنی میں کلیکٹر کسٹم پریوینٹو افتخار احمد نے کوئٹہ ائر پورٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم چار پیٹرول پمپوں کو سیل کردیا، کارروائی کے دوران ہزاروں لیٹر پیٹرول اور مشینری تحویل میں لے لی گئی، اس کے ساتھ ایک گاڑی میں موجود پیٹرول کے کین بھی تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
کوہستان (اے پی پی) پٹن پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لوئر کوہستان پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ پٹن خلیل الرحمن خان نے بمعہ پولیس نفری چھاپامار کر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گلزار عرف کچو ولد علی اکبر قوم کبر خیل سکنہ کیہال تھانہ پٹن کو مطلوب تھا، کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔