نصاب میں تبدیلی کو فوراً واپس لیا جائے، حافظ امان اللہ

94

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم میں سے عقیدہ ختم نبوت کو نکالنے کی سازش کاڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں درجہ چہارم کی اسلامیات کی کتاب میں سے ختم نبوت سے متعلق سطریں نکال دی گئی ہیں۔ جس نے بھی یہ ناپاک جسارت کی ہے اس کو بے نقاب کرنا اور اس کیخلاف سخت ایکشن لینا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ، عارف علوی صاحبان سمیت تمام پی ٹی آئی عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں اپنے مؤقف کا کھل کر اعلان کریں اور چھپ کر وار کرنے والے عناصر کو بے نقاب کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصاب میں تبدیلی کو فوراً واپس لیا جائے اور ذمے داران کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔