بلوچستان کے ضلع دکی میں چار سرکاری اسکول واگزار کرا لیے گئے

188

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں ضلعی انتظامیہ نے مزید چار سرکاری سکولوں کو قبضے سے واگزار کروالیا۔ اسسٹنٹ کمشنر میران دکی میران بلوچستان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مزید چار سرکاری اسکولوں کو مافیا کے قبضے سے واگزار کروا کر وہاں موجود سامان کو تحویل میں لے لیا ۔ قبضہ مافیا طویل عرصے سے سکولوں کو بطور مہمان خانہ استعمال کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ اب تک 8 سرکاری اسکولوں کو قبضہ مافیاسے واگزار کروا لیا ہے ، ضلع دکی میں 153 سرکاری اسکول مختلف وجوہات کی بنا پر بند ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سرکاری کو فعال بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔