وز?راعل?? سند? ?راچ? ?و ت?ر بنانا چا?ت? ??? ، ام?رجماعت اسلام? سراج الحق

243

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کراچی میں معصوم افراد کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ کراچی کو تھر بنانا چاہتے ہیں ، دنیا مریخ پر پہنچ گئی مگر کراچی کے شہری پانی کو ترس رہے ہیں۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کراچی میں معصوم افراد کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ،سانحہ صفورہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، سانحہ 12 مئی پر سابق چیف جسٹس نے سوموٹو نہ لے کر قوم کو مایوس کیا ، ان کا کہنا تھا بتایا جائے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ذمے داروں کو سزا کیوں نہیں دی گئی اگر ان کے ذمے داروں کو سزا دی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے ۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام میں غریب اور عام آدمی کےلئے کچھ نہیں ہے ، اس نظام میں غریب نوجوان گردے فروخت کرنے پر مجبور ہے ، لیکن غریب آدمی کو اس کا حق کبھی نہیں مل سکتا ۔ ایسے نظام کا کیا کرنا جس کے رہتے ہوئے وکلاء اور 250 مزدوروں کو زندہ جلا دیا جاتا ہے مگر نظام خاموش رہتا ہے۔ اس نظام میں ایوان کے دروازے کروڑ پتی لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ بوسیدہ نظام نے عوام کو دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ کراچی میں سانحات ہونے کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے ۔

سراج الحق کا کہنا تھا ہم کراچی کے لۓ حکومت سے 500 ارب کا مطالبہ کرتے ہیں، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، اسلامی اور خوشحال پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہمارے پاس دیانت دار قیادت ہے ہمارے پاس صلاحیتوں سے بھرپور قیادت ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا قائم علی شاہ صاحب کراچی کو تھر بنانا چاہتے ، خدارا تھرکوبھی کراچی بناؤ ، کراچی کو تھر نہ بناؤ ، ان کا کہنا تھا 17 ہزار ملازمین تنخواہیں لیتے ہیں مگر شہری پانی سے محروم ہیں۔ یہ پانی بانٹتے ہیں یا ہوا؟؟ ۔ دنیا مریخ پر پہنچ چکی مگر کراچی کا شہری پانی سے محروم ہے۔ عوام کا کوئی والی وارث نہیں ۔ حکمرانوں کے بچوں کو وی آئی پی اور وی وی آئی پی سہولیتں میسر ہیں جبکہ غریب نوجوان ہسپتالوں کے چکر کاٹتا رہتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن بائیومیٹرک سسٹم کےتحت کرائے جائیں ، ان کا کہنا تھا ہم ملک میں تبدیلی کا راستہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ہونا چاہیے ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کراچی میں الیکشن ہارے ہیں ، ایمان اور حوصلہ نہیں۔ ان الیکشن فہرستوں میں جو “جنات” کے نام پر شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں ہم چاہتے ہیں ان “جنات” کے ناموں کو نکالا جائے اور حقیقی انسانوں سے فہرست بنائی جائے ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا اس ملک میں تبدیلی کا راستہ بندوق کے بجائے جہموریت ہے ۔ میں اپنے کارکنان اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔ 2013 کے انتخابات کے تحفظات دور کرنے کے جوڈیشل کمیشن بنانا پڑا ۔