امر??? ا?وانِ نمائندگان ن? ?و ا?س ا? فر??م ا??? نام? قانون ?? منظور? د?د?

211

امریکی ایوانِ نمائندگان نے یو ایس اے فریڈم ایکٹ نامی قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لے کر فون کمپنیوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں اس قانون کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس بل کے مطابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے عدالت سے اجازت لے کر فون کمپنیوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔ سابق نیشنل سکیورٹی ایجنسی کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے 2013ءمیں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے عام امریکیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے وسیع دائرہ کار کا انکشاف کرکے بین الاقوامی سطح پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ ایک سال سے زائد عرصہ قبل قانون سازوں نے ایک قانون پر کام شروع کیا تھا جو انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شہری آزادیوں کی خلاف ورزی کیے بغیر امریکیوں کو محفوظ بنانے کے ضروری اسباب فراہم کرے۔

ایوان میں رپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جوڈیشری چیئرمین باب گڈلاٹ نے کہا کہ یو ایس اے فریڈم ایکٹ کی منظوری سے ثابت ہوتا ہے کہ رازداری اور قومی سلامتی میں توازن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کانگریس میں اپنے ساتھیوں اور امریکی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ امریکی آزادی اور امریکی سلامتی ایک ساتھ حاصل کی جا سکتی ہیں۔ یہ بنیادی نظریات ہیں اور ایک دوسرے کو رد نہیں کرتے۔

ڈیموکریٹک نمائندے جان کونیئرز نے بھی دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے والے اس بل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا یہ بڑی مقدار میں ٹیلی فون ڈیٹا جمع کرنے کا خاتمہ کرتا ہے اور امریکی عوام کو کسی بھی نئے نگرانی کے پروگرام کے بارے میں شفافیت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس نگرانی کے پروگراموں جو حد سے آگے بڑھ گئے تھے کو قابو میں کرنے کا ایک نایاب موقع ہے تاہم دونوں پارٹیوں میں کچھ اختلافات بھی موجود ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے کچھ ارکان ’پیٹریاٹک ایکٹ‘ کی یکم جون کو میعاد ختم ہونے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ’یو ایس اے فریڈم ایکٹ‘ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے نگرانی کے پروگراموں کو قابو میں لانے کے لیے زیادہ مو¿ثر نہیں۔ اس کے برعکس سینیٹ میں سینیئر رپبلیکن سینیٹرز پیٹریاٹک ایکٹ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور نہ وسیع پیمانے پر نگرانی کی پروگراموں کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو بڑی مقدار میں ٹیلی فون ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔