سیندک منصوبے کے ملازمین نے احتجاجاً کام بند کردیا

134

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع سیندک پروجیکٹ کے ملازمین نے کم اجرت، میڈیکل الاو¿نس اور چھٹیاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منصوبے پر کام بند کردیا، ملازمین کا مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج میں شدت لانے کا اعلان۔ ملازمین کے احتجاج سے سیندک پروجیکٹ کے مختلف سیکشن میں کام بند ہوگیا ہے۔ سیندک منصوبے میں 1600 سے زائد ملازمین کام کررہے ہیں۔ احتجاجی ملازمین کے مطابق پروجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ ہمیں یونین سازی کا حق بھی حاصل نہیں جبکہ بیشتر ملازمین کی تنخواہیں 15 ہزار
روپے سے بھی کم ہیں۔ پروجیکٹ انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ احتجاج کو مزید وسعت دیں گے۔