گوجرانوالہ:فیملی کورٹ کے احاطے میں بچے کی سالگرہ کی تقریب

231

گوجرانوالہ کی فیملی کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جواد نامی بچے کی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران والد نے بچے کی سالگرہ منانے کے لیے عارضی طور پر حوالگی کی درخواست دی۔
عدالت کی جانب سے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں ہی سالگرہ منانے کا حکم دیا گیا جس کے بعد جواد کی سالگرہ عدالت کے احاطے میں ہی منائی گئی۔ اس موقع پر جج ، عدالتی عملے اور وکلاء نے بچے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
سالگرہ کے بعد جواد کو دوبارہ والدہ کی تحویل میں دے دیا گیا۔