نقیب اللہ کیس: سندھ ہائی کورٹ کی وکلا کو آخری مہلت

333

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزم راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم کے وکلاء کو دلائل دینے کے لیے آخری مہلت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس کے ملزم راؤ انوار کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ملزم پولیس اہلکار خضر حیات کے وکیل بھی اس موقع پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے ملزم کے وکلاء کو 14 مئی تک آخری مہلت دیتے ہوئے ہر صورت میں دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ مقتول نقیب اللہ کے والد نے راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔