جاپان? ?مپن? شارپ ?ا 3500 س? زائد ملازم?ن ?و فارغ ?رن? ?ا اعلان

304

جاپانی الیکٹرانکس کمپنی شارپ نے بھاری مالی نقصان کے بعد اپنے 500 سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شارپ نے جمعرات کو بتایا کہ ان کو توقع سے کہیں زیادہ 1.86 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اوسا کا میں قائم اس جاپانی فیکٹری کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ان کو آمدنی میں 30بلین ین کی کمی کا سامنا رہا ہے جبکہ سال کا کل نقصان 222 بلین ین ہے۔ شارپ کے مطابق وہ مرحلہ وار اپنے 3500 ملازمین کو فارغ کر دیںگے جو ان کی کل ورک فورس کا 15 فیصد ہے۔