سنگاپور ??ل? ?ام ?? خالص منافع م?? 4.5 ف?صد اضاف?

224

سنگاپور ٹیلی کام کے خالص منافع میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سنگاپور ٹیلی کام( سنگٹل) سے جاری بیان کے مطابق ادارے کو مالی سال کی آخری سہ ماہی میں خالص منافع میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا اس سہ ماہی میں کل خالص منافع 939 سنگاپوری ڈالر( 709.4 ملین ڈالر) رہا ہے جبکہ آمدنی (ریونیو) میں بھی 5.1 فیصد سے 4.34 بلین سنگاپوری ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

سال بھر کا خالص منافع 3.78 بلین سنگاپوری ڈالر ہے جو کہ گذشتہ مالی سال سے 3.5 فیصد زیادہ ہے اسی طرح سال بھر کی آمدنی میں بھی 2.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کل آمدنی 17.22 بلین سنگاپوری ڈالر رہی ہے۔ اس وقت ادارے کے حصص کی قیمت 4.38 سنگاپوری ڈالر فی حصص ہے۔