نیوزی لینڈ : کرائسٹ چرچ ایک اور سانحے سے بال بال بچ گیا

274
کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے میں ملنےوالا بم ناکارہ بنا دیا گیا

نیوزی لینڈ کا شہر کرائسٹ چرچ ایک اور بڑے سانحے سے بال بال بچ گیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے میں دھماکہ خیز مواد کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس نے کرائسٹ چرچ کے علاقے فلپس ٹاؤن سے 33 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

علاقے کے قریبی گھروں کو پولیس نے خالی کرا لیا ہے اور لوگوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی جارہی ہے ۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ نیو کیسل اسٹریٹ علاقے میں مشتبہ بم کی موجودگی پر یہ کارروائی کی گئی۔ مضافاتی علاقے میں گھروں کو احتیاطاً خالی کروایا گیا ہے جبکہ علاقے کو نو فلائی زون قرار دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ رواں سال 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والی بدترین دہشت گردی کے واقعے میں پچاس سے زائد نمازیوں کو سفید فام انتہا پسند نے شہید کر دیا گیا تھا۔