کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کا جمعرات کو ہڑتال کا اعلان

273

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ احتجاج اور جلسے کیلئے پکڑی جانیوالی 13 گاڑیاں ڈرائیورز سمیت غائب ہوگئیں۔ ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ایک دن میں اگر بسیں برآمد نہیں کی گئیں تو جمعرات کو علامتی ہڑتال کرینگے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو جلسے کیلئے پکڑی جانیوالی 13 گاڑیاں 2 دن سے ڈرائیورز سمیت لاپتہ ہیں، واقعہ کے بارے میں پولیس چیف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک دن کی مہلت دیتے دیتے ہوئے کہا کہ اگر گاڑیاں اور ڈرائیورز بازیاب نہ ہوئے تو جمعرات کو علامتی ہڑتال کریں گے۔