کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری کی فروخت پر پابندی اور قوانین بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت۔ محکمہ قانون سندھ نے جواب عدالت میں جمع کر ادیا۔اپنے جواب میں محکمہ قانون کا کہنا تھا کہ گٹکے مین پوری پر پابندی سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے۔ سندھ پروبیہشن آف پری پریشن مینوفیکچرنگ اسٹوریج سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2018 ء کیبنٹ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 90 فیصد میں82 فیصد منہ اور گلے کا کینسر تمباکو کی وجہ سے ہوتا ہے، گٹکے پر پابندی سے متعلق نئے ایکٹ کے تحت ایک سال سے 3 سال تک قید کی سزا اور جرمانہ ہوسکے گا۔ عدالت نے گٹکا فروخت کرنے سے متعلق قانون بنا کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو شہر بھر میں گٹکا اور مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔ مزمل ممتاز میو ایڈووکیٹ نے گٹکے پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کر رکھی ہے۔