ا?ن?? مر? ت??او? ?? باعث روم اوپن ??نس ت?سر? را?ن? س? دستبردار

241

برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے تھکاوٹ کے باعث روم اوپن ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے راﺅنڈ سے دستبردار ہوگئے۔ مرے نے میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد آرام کی غرض سے روم اوپن سے دستبرداری اختیار کرنے پر غور کیا تھا لیکن بعدازاں انہوں نے دوبارہ ایونٹ میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے دوسرے راﺅنڈ میں حریف فرانسیسی پلیئر جریمی چارڈے کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا اور تیسرے راﺅنڈ میں ان کا سامنا ڈیوڈ گوفن سے ہونا تھا لیکن تھکاوٹ کے باعث انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ مرے نے اس سے قبل بیک ٹو بیک میونخ اور میڈرڈ اوپن کے ٹائٹلز جیتے تھے۔