پاکستان کے تیسرے میگا ڈیم پر آج سے کام شروع ہوگا،800میگا واٹ بجلی ملے گی

331
وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس افتتاح کرتے ہوئے

پانچ دہائیوں کے انتظار کے بعد بالآخر دریائے سوات پر مہمند ڈیم کی تعمیر کا سلسلہ آج دو مئی کو شروع ہوگا جس کے سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھ دیا۔

تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر وفاقی وزراکے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثاربھی شرکت  کی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب دو مرتبہ مؤخر ہوچکی ہے۔

چیئرمین واپڈا، خیبر پختونخوا کے حکام اور دیگر اعلیٰ افسر بھی شریک ہوئے، ضلع مہمند میں اہم شخصیات کی آمد کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مہمند ڈیم 3 ارب ڈالر کی لاگت سے 2024 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ڈیم سے یومیہ 800 میگاواٹ اور سالانہ 2882 گیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

ڈیم میں 12 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ آبی ذخیرے سے ابتدا میں 16 ہزار 737 ایکڑ رقبہ سیراب کیا جا سکے گا جبکہ مہمند ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کو امید ہے کہ کنکریٹ سے بننے والے ڈیم کے لیے ملک میں سمینٹ کی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ اس کی تعمیر کے لیےاگلے چھ سالوں میں 15 لاکھ ٹن سیمنٹ کی ضرورت پیشں آئے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے درخواست قومی احتساب بیورو میں جمع کروائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں فنڈریزنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔