جاوید میانداد چھوٹے آدمی ہیں،شاہد آفریدی

846

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی انکشافات سے بھرپور آپ بیتی ’گیم چینجر ‘ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انہوں نے سابق کپتان جاوید میانداد ،وقار یونس اور شعیب ملک کے بارے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’گیم چینجر میں لکھا کہ جب وہ پہلا ون ڈے کھیلے تو ان کی عمر 16 نہیں 19 بلکہ سال تھی۔

سابق کپتان نے جاوید میانداد کے حوالے سے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کو ان کے بیٹنگ سٹائل سے نفرت تھی، 1999میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی،پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی ان کی تعریف کروائی گئ۔

 میانداد کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتاہے مگروہ چھوٹے آدمی ہیں۔

آفریدی نے  وقار یونس کوبدترین کوچ  اوربدترین کپتان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وقار یونس نے  ان کے خلاف لابنگ کی،اعجاز بٹ وقار یونس کی باتوں میں آگئے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شعیب ملک کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے، ناتجربہ کاری شعیب ملک کی کمزوری تھی، ملک کو کپتان اور بٹ کو نائب کپتان بنانا غلط اقدام تھا، کان کا کچاشعیب ملک برے لوگوں سے برے مشورے لیتا تھا۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے انکشاف کیا کہاانہیں اس کا بہت پہلے علم ہوگیا تھا،مظہر مجید نے فون مرمت کیلئے لندن میں ایک دکان پر دیاتھا،اتفاقاً دکان کا مالک میرے دوست کا دوست نکلا.

مظہر مجید کے فون سے پاکستانی کھلاڑیوں کوکیے گئے پیغامات ملے ۔

شاہد آفریدی نے اپنی آپ بیتی میں لکھا کہ ٹیم مینجمنٹ کوثبوت دکھائے مگر کوئی ایکشن نہ ہوا،میں نے یہ پیغامات وقار یونس،یاور سعید سے شیئر کیے،مینجمنٹ خوفزدہ تھی یا اسے ملک کے وقار کا خیال نہ تھا۔ عبدالرزاق نے بھی سلمان،عامر اور آصف پر شک کا اظہار کیاتھا۔

آفریدی نے خواہش ظاہر کی کہ سلمان بٹ کو مستقبل میں قومی ٹیم پاکستان کے لیے کھیلنے والی کسی بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملنی چاہیے۔