حکومت مخالف تحریک پر نون لیگ دو دھڑوں میں تقسیم،سینئر رہنما آمنےسامنے

395

حکومت مخالف تحریک چلانے کے بیانیے پر مسلم لیگ نون دو گروہوں میں تقسیم ہو گئی ہے ۔ سینئر رہنماؤں پر مشتمل ایک گروپ حکومت مخالف تحریک چلانے کا حامی ہے جبکہ دوسرا گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
سعد رفیق ، خواجہ آصف ، رانا تنویر اور جاوید لطیف حکومت مخالف تحریک چلانے پر زور دے رہے ہیں اور نواز شریف کے بیانیے کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ مشاہداللہ خان ، برجیس طاہر اور ملک ریاض سمیت دیگر رہنما ابھی صبر وتحمل پر زور دے رہے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی خواجہ سعد رفیق اور میاں جاوید لطیف کی جانب سے پارٹی کی موجودہ پالیسی پر شدید تنقید کی گئی۔ دونوں رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اسٹیبلشمنٹ گروپ بن چکا ہے ۔ہم چار پانچ لوگوں کے اسٹیبلشمنٹ کو نہیں مانتے ۔ اس وقت کمزور لوگوں کو بڑے عہدے دیے جارہے ہیں ۔ کیسے پارٹی اراکین کو اعتماد میں لیے بغیر صرف چار پانچ لوگ کر رہے ہیں ۔ پالیسی مبہم ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کی 24 گھنٹوں میں نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے جس میں پارٹی بیانیے کے حوالے سے واضح پالیسی سامنے آئے گی۔