افغان صدر کا 175 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے اور رمضان میں جنگ بندی کا اعلان

276

افغان صدر نے 175 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق افغان صدر نے کہا ہے کہ طالبان اپنا وفد کابل یا کسی اور صوبے بھیج دیں اور 175 قیدیوں کو لے جائیں۔ افغان صدر کی جانب سے یہ فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے اظہار کے لئے کیا گیا ہے اور طالبان کو ایک بار پھر افغانستان کے اندر ہی حکومت سے مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔
افغان صدر نے کہا ہے کہ اگر طالبان رمضان کے مہینے میں جنگ بندی اختیار کریں تو حکومت بھی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت جنگ بندی کے لئے تیار ہے۔ طالبان افغانستان میں مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں۔ طالبان جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تو افغانستان حکومت بھرپور اقدامات کرے گی ۔
افغان صدر نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان اور امریکہ کے کردار کو بھی سراہا۔ پاکستان کے حوالے سے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے افغانستان میں قیام امن پاکستان کے معاشی ترقی کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔