حکومت نے وزارت توانائی کو ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا

176

اسلام آباد ( میاں منیر احمد) حکومت نے وزارت توانائی کو ختم کرے اسے پرانی شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس وزارت کے دو حصے کیے جارہے ہیں جس کے بعد وزارت پانی و بجلی بحال ہوجائے گی اور وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی اپنی پرانی شکل میں بحال ہوجائے گی حکومت کےفیصلے کے بعد دو نوں وزارتوں کے لیے الگ الگ وفاقی سیکرٹری اور وزارت کا پورا عملہ واپس لایا جائے گا وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کا چارج اسد عمر کو دیا جارہا ہے ۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اسد عمر تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں، اسد عمر بہت جلد کابینہ میں واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، اسی لیے ملک کا آج یہ حال ہے۔