بلوچستان میں پاک فوج کی طرف سے میڈیکل کیمپ ، مفت دوائیں اور راشن تقسیم

269

بلوچستان کےضلع آواران میں گشکوراورکوولی کےعلاقےمیں پاک فوج کی طرف سے مقامی افراد کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع آواران میں گشکوراورکوولی کےعلاقے میںمیڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔مریضوں کے ای سی جی ، الٹرا ساؤنڈ ، ہیپا ٹائٹس سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اوربچے شامل تھے، میڈیکل کیمپ میں 100 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔

مقامی افراد نے ان کیمپوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرزنے 3500 سےزائد مریضوں کو طبی سہولت،مفت دوائیں فراہم کیں۔ کیمپ میں 150 خاندانوں میں راشن کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فاران، گلستان، بادینی، شاہ ریک، نوشکی میں میڈیکل کیمپ قائم کئے جاچکے ہیں، میڈیکل کیمپوں میں ہزاروں مریضوں کو مفت علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں جب کہ آرمی چیف کی ہدایت پر دوردراز علاقوں میں علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔