ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان

436

طارق باجوہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ڈاکٹر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک بنائے جانے کاقوی امکان ہے۔

 ڈاکٹر رضا باقر اس وقت آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل آئی ایم ایف کے لئے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفونیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین فیڈل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان اور گورنرسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو جہانزیب خان اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں ہی کر لیا گیا تھا تاہم آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج ریونیو معاملات اور اقتصادی صورتحال کو درپیش چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نے فوری طور پر یہ بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت دونوں اداروں کے سربراہاں کی کارکردگی سے شدید نالاں تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت دونوں اداروں کے سربراہان کی تبدیلی کا فیصلہ پہلے ہی کر چکی تھی۔ تاہم اس فیصلے پر عملدرآمد گذشتہ روز کیا گیا۔

 جس کے تحت گذشتہ روز وفاقی حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آر کوفوری عہدے چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔اسٹیٹ بینک گورنر کے لیے فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ڈاکٹر رضا باقر گورنراسٹیٹ بینک کے لیے مضبوط امیدوار ظاہر کیے جا رہے ہیں۔