الخدمت کراچی کے زیر اہتمام شہر کے14مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم،

317

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) الخدمت کراچی کے زیر اہتمام شہر میں ہیٹ اسٹروک الرٹ کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں 14مقامات پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں،

کیمپ میں لوگوں کو پینے کا پانی اوراو اآر ایس فراہم کیا گیا۔کیمپس الخدمت ہیڈ آفس (اسلامیہ کالج)،موسی ٰ لین،مسجد رضوان دستگیر،نارتھ کراچی،بہارکالونی،لانڈھی،کلاکوٹ،مسجد فاروق اعظم دستگیر،نئی کراچی،لسبیلہ، نا رتھ ناظم آباد،مسجد جمیل کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں کیمپس لگا ئے،

کیمپس میں ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا،جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگہی کیلئے ہنڈ بلز تقسیم کیے گئے اوربینرز لگا ئے گئے تھے،

دریں اثنا ایگزیکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نے منیجرڈیزاسٹرمینجمنٹ سرفراز شیخ کے ہمراہ کیمپس کا معائنہ کیا،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الخدمت نے لوگوں ہیٹ اسڑوک سے ریلیف کی فراہمی کیلئے کیمپس لگائے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شہری ہیٹ اسٹروک کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کریں۔