کارکنان رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کو دعوت کا ذریعہ بنائیں

66

لودہراں(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے کارکنان رمضان المبارک میں افطار پارٹیوں کو بھر پور دعوت کا ذریعہ بنائیں۔قرآن ،نمازوں اور دیگر عبادات کو پابندی سے ادا کریں۔جماعت اسلامی رمضان المبارک میںخصوصی قرآن کلاس کا بھی اہتمام کرے گی ۔ جماعت اسلامی پاکستان کی منظم سیاسی و مذہبی جماعت ہے۔جن کے کارکنان قرآن سے روشنی حاصل کرکے قرآن کا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع لودہراں کے امیر ڈاکٹر سید وحید نے جماعت اسلامی ضلع لودہراں کے ذمے داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان اپنا تعلق اللہ تعالی سے مضبوط کرنے کے لیے رمضان المبارک کے بابرکت ایام سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔جماعت اسلامی ضلع بھر میں تحصیل سطح پر قرآن کلاس کا اہتمام کرے گی۔جس میںقرآن کو آسان ترجمہ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ کارکنان رمضان المبارک کو بھر پور دعوت کا ذریعہ بناتے ہوئے اپنی مقامی مساجد میں نمازیوںسے اپنا تعلق مضبوط کریںاور انہیں قرآن کی روشنی میں جماعت اسلامی کا پیغام دیں۔اجلاس میں رائو محمد اختر ،ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری،محمد شاہد خان،رانا ظہور احمد،نواب عمر حیات،رب نواز خان،پروفیسر رمضان اشرف،خالد فاروق، دلدار حسین دلبر بھائی ،محمد اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔