ہمارے ضلع میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے ، سردار اختر مینگل

108

خضدار ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے ضلع میں بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے ۔سرکاری اسپتالوں میں ڈسپینریتک میسر نہیں پینے کے صاف پانی کی سہولت نہیں اسکولوں میں نظام تعلیم کی کتابیں دستیاب نہیں دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں بھی یہ صورتحال نہیں جو ہمارے صوبے کی ہے ۔ صوبے بلوچستان میںاب تک بجلی، پانی، تعلیم صحت جیسی بنیادی مسائل حل نہ ہوئے ۔ لیکن یہاں پر تو شہروں کے بجائے قبرستانوں کو آباد کیا جارہا ہے معمولی امراض میں زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔