ریکوڈک کیس کا سارا بوجھ حکومت بلوچستان پر آئیگا، جام کمال

172

کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کا کیس عالمی سطح پر چل رہا ہے اس کا ایک فیصلہ ہمارے خلاف آچکا ہے ، اب تک ہرجانے کی رقم طے نہیں ہوئی، قوی امکان ہے کہ ہم پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عاید کیا جائیگا، اسکا سارا بوجھ حکومت بلوچستان پر آئے گا۔یہ بات انہوں نے میڈیا کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جام کمال خان نے کہا کہ ریکوڈک وہ واحد منصوبہ ہے جو کہ فیزبل اور گراؤنڈ پر عملی طور پر موجود ہے، باقی منصوبوں کے حوالے سے ٹھوس معلومات
نہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اسمبلی اور اسٹیک ہولڈرز کو بتانا ہے کہ ہماری مالی پوزیشن ٹھیک نہیں ہے ، ہمیں اندورنی سطح پر کوئی بیل آوٹ پیکج ملنے کے امکانات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی کتاب بنانا آسان جبکہ اس پر اصل کام عمل درآمد ہے، جون تک32ارب روپے سے 450 اسکیمیں جو 15برس سے ادھوری تھیں مکمل کرلینگے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں، وزیر اعظم کی مدد سے سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کر رہے ہیں اور یہ دو رویہ بنے گا، صوبے میں کارڈیک اور کینسر کا اسپتال بنا رہے ہیں۔