کوئٹہ ،مختلف فائرنگ کے واقعات  میں خاتون سمیت دو افراد جا ں بحق

103

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر نجی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا،ایک اور واقعہ میں سریاب کے علاقے کے ایک گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔