صدر، وزیراعظم کی قوم کو رمضان کی مبارکباد

295

.صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک آمد پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ روزہ جہاں میں غیرمعمولی حالات کو برداشت کرنے کی تربیت فراہم کرتا ہے وہیں معاشرے میں مثبت سوچ،بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
وزیراعظم نے پیغام میں مزید کہا کہ حکومت عوام کو کھانے پینے کی اشیاء مناسب قیمتوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے رمضان پیکج کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سحر اور افطار کے دوران بجلی گیس اور پانی کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب صدر مملکت نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ماہِ مبارک کے آغاز سے یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی اور امن وامان میں رکاوٹ بننے والی ہر قسم کی منفی سرگرمیوں کا مکمل یکجہتی کے ساتھ خاتمه کریں گے۔اس موقع پر ہمیں اپنے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے، جن کی قربانیوں سے اس ملک میں امن کا ماحول میسر آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری حکومت نےصحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

 یاد رہے کہ مغفرت،رحمت اور جہنم سے نجات کے بابرکت مہینے کا آغاز  ہوتے ہی مسجدوں کی رونقیں بڑھ گئیں۔پورے جوش وخروش سے ہر شخص اس ماہ مبارک سے فیض یاب ہونے کی کوششوں میں سرگرداں نظر آرہا ہے۔