چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، اے ایس آئی شہید

261

چار سدہ میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

افسوسناک واقعہ علاقہ گنڈھیری میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان کے مطابق فائرنگ سے وین میں موجود اے ایس آئی محبت خان شہید جبکہ کانسٹیبل توصیف اور کانسٹیبل مصور شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تنگی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔