روزہ دارمسلمانوںپرحملے کرنے والے مسلمانوںکے دشمن ہیں،حافظ امان اللہ

95

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے لاہورمیں داتادربارپرہونے و الے خود کش حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدائے کے لواحقین سے اظہارتعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی اسلام دشمن کارروائیاں اسلام کو بدنام کرنے کی گھناونی سازش ہیں،کوئی بھی مسلمان کسی بھی وقت اوربالخصوص ماہ مقدس میں ایسی گھناونی کارروائی کا سوچ بھی نہیں سکتاہے،حکومت اورسیکورٹی ادارے پاکستان اور مسلمانوں کوبدنام کرنے والے ان عناصرکے خلاف اپنی کارروائیاںتیز کرتے ہوئے انہیں عبرتناک سزاسے دوچارکریں۔انہوںنے روزہ دار مسلمانوں پر حملے کر نے والے مسلمانوںکے دشمن ہیں اورساری دنیا جانتی ہے کہ مسلمانوںکے دشمن یہودونصاریٰ ہیں جنہیں مسلمانوںکی عبادت کرناایک آنکھ نہیں بھاتا۔ ایسی بزدلانہ کارروائی سے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔انہوں نے کہاکہ ساری قوم اورطلبہ کو ملکر اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں سے باہمی اتحاد سے مقابلہ کرنا ہوگا، انہوں نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی اور شہیدوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاکی۔