پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے

90

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ریلوے پریم یونین کے مرکزی رہنماخالد محمود چودھری نے داتا دربار لاہور میں پولیس وین پر ہونے والے خود کش دھماکے میں بے گناہ شہریوں اور پولیس اہل کاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے پہلے بھی بڑی جرأت مندی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کے ناپاک اور مذموم ایجنڈوں کوکامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںزونل صدر ملک محمد بشیر، سیکرٹری بائو طاہر، باسط شفیق ،محمد آصف جاوید،محمد نعیم اختر،محمد رمضان، عمران کاہلوں ،عدنان خٹک،محمد یونس بٹ، نادر شاہ، ظہیرالدین بابر، نورالدین اور دیگر زونل ذمے داران بھی موجود تھے۔خالد محمود چودھری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،پاکستان کے خفیہ ادارے بارہا اس بات کاانکشاف کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جانا چاہیے ۔