بلوچستان، مختلف واقعات میں 2 افراد جاںبحق ، 5 زخمی

133

کوئٹہ (اے پی پی) کوئٹہ مین بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی، فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس کے مطابق بدھ کے روز کوئٹہ کے مشہور مین بازار موتی رام روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی دکان پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں عبدالسمیع اورصدیق نامی شخص زخمی ہوگئے، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کوفوری طورپر مقامی اسپتال اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی،دریں اثناء کوئٹہ کے قریب بلیلی کلی کاکوزی کے مقام پرتیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد حسن نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا ، دریں اثنا بلوچستان کے علاقے حب میں کار ٹرالر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کردیا مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ مدرسہ کے قریب کار موٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم 3 افراد زخمی، زخمیوں میں خاتون اور دو بچے شامل ہیںپولیس کے مطابق بد ھ کے روز قلعہ سیف اللہ میں تیز رفتاری کے باعث کا ر اور موٹر سائیکل میں اچانک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور دو بچے زخمی ہوگئے ،پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیو ں کوفوری طورپر ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔