جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظور

272
فائل فوٹو

آصف زرداری کو وقتی ریلیف مل گیا . اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹ کیس میں عبوری ضمانت دے دی. احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی ہے.احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی. زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں استفسار کیا ریفرنس کے کاپیاں بنی ہے کہ نہیں؟اس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس کی کاپی آفس میں جمع کرادی گئی ہے.
جعلی اکاونٹ کیس کے تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے جن کے حوالے سے نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی افسر علی احمد ابڑو سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئےـ
ریفرینس کی نقول فراہم نہ کیے جانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور جج ارشد ملک نے کہا کہ اگر ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی جا رہیں تو ٹرائل کیسے ممکن ہے؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 28 کاپیاں تیار ہوئی ہیں۰ باقی کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے.
عدالت نے ہدایت کی کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جائے جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی.
واضح رہے کہ نیب نے آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹ کیس اور سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکے حاصل کرنے کے کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا تھا.