سری نگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میںبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ کو پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ نئی دہلی طلب
کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کی طرف سے جاری تازہ سمن میں ظفر اکبربٹ کو 11مئی بروز ہفتے کو نئی دہلی میں اپنے ہیڈکوارٹر ز میں پیش ہونے کے لیے کہاگیاہے۔ این آئی اے نے فروری میں ظفر اکبربٹ کی باغ مہتاب سری نگر میں واقع رہائش گاہ پر چھاپا ماراتھا اور وہاں کئی گھنٹے تک تلاشی لی تھی ۔ ادھر سالویشن موومنٹ کے ترجمان نے این آئی اے کی طرف سے ظفر اکبربٹ کو نئی دہلی طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ قراردیا۔ انہوںنے کہاہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حریت رہنما کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا