شاہد آفریدی نے سینئرز کے سخت رویے کے بارے میں لکھا ہے، حقیقت اس سے کہیں زیادہ تھی‘۔’

291

 شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لالہ کی کتاب سے متعلق رائے دیتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ‘سینئر کھلاڑیوں کے متعلق آفریدی نے جو بھی لکھا حقیقت اس سے کہیں زیادہ ہے۔’

راولپنڈی ایکسپریس نے آفریدی کے کتاب سے متفق ہوتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سب آفریدی کو بیس سال پہلے بتا دینا چاہیے تھا،اگر صحیح وقت پر کہا ہوتا تو آج آفریدی کو کتاب لکھنے کی ضرورت نہ پڑتی۔
شاہد خان آفریدی نے شعیب اختر کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اور کہا که ‘انہوں نے شعیب اختر کی پیروی کرتے ہوئے کتاب لکھی ہے۔’
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ اپنے سینئرز کو دکھ نہیں دینا چاہتے تھے، ان کا مقصد صرف حقیقت بیان کرنا تھا.

یاد رہے کہ آفریدی نے گزشتہ  دنوں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے اور اپنی کتاب میں سینئرز کو ہدف تنقید بھى بنایا تھا۔