ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے تو ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گا‘سجاد سرور

81

اسلام آباد ( نامہ نگار) سارک ایس ایم ای کمیٹی کے وائس چیئرمین چودھری سجاد سرور نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں بہتری لائی جائے تو ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گا اور ٹیکس ادا کرنے کا رجحان بڑھے گا فیڈریشن سے تجاویز لی جائیں اور ان پر عمل کیا جائے جمعے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں ان کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کی مشکلات کو سامنے
رکھے اور ٹیکس میں اصلاحات کے عمل کو یقینی بنائے انہوں نے کہاکہ کاروباری شخصیات اور انڈسٹری کے فروغ سے ہی بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ٹیکسز ہوتے ہیں جن کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے مگر مقصد صرف ایک ہی کہ انکے ذریعے سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔آج کے دور میں طرزِ زندگی بدل چْکا ہے جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے ذرائع کی ضرورت ایک لازمی امر ہے۔ دْنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں عوام ٹیکس کی ادائیگی کو ایک اہم فرض سمجھتے ہیں اور اسے ادا نہ کرنے کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔ٹیکسز کے متعلق قوانین بھی بہت سخت ہیں تا کہ نا دہندگان کو کڑی سزائیں بھی دی جا سکیں۔ مہذب معاشروں میں عوام اپنی ذمہ داریوں سے نہ صرف واقف ہوئے ہیں بلکہ اْنہیں پورا کرنے کیلیے بھی ہر دم کوشاں نظر آتے ہیں۔