پندرہویں رمضان تک قمری کلینڈر بن جائے گا: فواد چوہدری

332

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 15رمضان تک قمری کلینڈر تیار کرلیاجائے گا جس کا اطلاق عید کے چاند پر بھی ہوگا۔
جامعہ کراچی ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔بعد ازاں ڈاکٹرعطاء الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاند کی رویت کے حوالے سے یہ مسئلہ آ رہا تھا کہ چاند کو دیکھنا ضروری ہے تو اس حوالے سے اپنی ٹیم کو ذمہ داری دی ہے کہ ایک ایپ تیار کی جائے جس میں جا کر آپ چاند کو دیکھ بھی سکیں، جو چاند دیکھنا چاہے گا وہ ایپلی کیشن میں جا کر صرف ایک بٹن کی کلک پر چاند دیکھ بھی سکے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے علمائے کرام کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ بھی آئیں اور سارا کام دیکھیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی شکل میں صرف ایک ہی لیڈرہے اب کوئی ناراض ہویاصلح کرے، اپوزیشن کووقت گزارناسیکھناچاہیے ہم پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن اس وقت روٹھی ہوئی ساس کاکرداراداکررہی ہے، اسے سمجھناچاہیے کہ پارلیمنٹ چلے گی توحکومت اورپوزیشن دونوں کافائدہ ہے، وہ پاکستان کے آئین اورعمران خان کووزیراعظم تسلیم کرے۔