مقبوضہ کشمیر‘ نوجوان کی شہادت پر سوپور میں دوسرے روز بھی ہڑتال

89

سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان اشفاق احمد صوفی کی شہادت پر سوپور قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی‘ قابض انتظامیہ نے نوجوان کے قتل کے خلاف طلبہ کے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے گزشتہ روز سوپور کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسطائی نظریے کے حامل بھارتی حکمرانوں کی طرف سے حریت رہنمائوں کو نظربندی کے دوران بدترین قسم کی انتقام کارروائی کا نشانہ بنانا اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔