بلوچستان، شدید بارش سے ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ بند

134

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہونے والی بارش کے با عث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک روانی متاثر ہوگئی۔ ڈی سی ہرنائی عظیم دمڑ نے بتایاکہ ہرنائی میں گزشتہ رات ہوئی موسلادھار بارش کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور قریب کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔بارش سے متا ثرہ نواحی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کے باعث ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو ئی ہے اور یہ سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ۔ڈی سی کے مطابق متاثرہ سڑک پر ٹریفک کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔