شمال? وز?رستان م?? بمبار? س?13د?شتگرد ?لا?

211

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 13دہشت گردہ ہلاک اور ان کی املاک کو تباہ کردیا گیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے انٹیلی جنس کی مصدقہ اطلاعات پر شوال میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 13دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشت گردوں کی 3کمین گاہیں اور 5گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں، شدت پسندگروہوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس میں اب تک فوج کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔