کوئٹہ فوڈ اتھارٹی کا چھاپا، بھارت سے اسمگل شدہ دودھ ضبط

160

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں فورڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے اسمگل شدہ ’’امول دودھ‘‘ کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر آپریشنل ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کی اطلاع پر شہر کے مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مار کر بھارت سے اسمگل شدہ ’’امول دودھ‘‘ کی بڑی مقدار ضبط کر لی۔ ڈی جی فورڈ اتھارٹی بشیر احمد نے بتایا کہ ضبط کیا جانے والا دودھ ضائع کیا جائے گا اور اس کی فروخت میں ملوث ملزمان کو سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے اسمگل شدہ دودھ کو فروخت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں لایا جا رہا تھا۔ دودھ کی تلاش اور برآمدگی کے لیے آپریشنل ٹیم گوداموں پر چھاپے مار رہی ہے۔